سپارکو کی پیشگوئی، عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے شوال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کے باعث پاکستان میں عیدالفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ 2026 کو منائی جا سکتی ہے۔ تاہم شوال کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

حیدرآباد: آیت اللہ سید علی خامنہءی کی یاد میں قرآن خوانی اور تعزیتی نشست

سپارکو کے مطابق شوال 1447 ہجری کا نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 41 منٹ ہوگی۔ ماہرین کے مطابق ساحلی علاقوں میں سورج اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے، تاہم چاند کی کم عمر کے باعث 19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

سپارکو نے اپنی سائنسی پیشگوئی میں کہا ہے کہ ان فلکیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم شوال 1447 ہجری ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پاکستان میں عیدالفطر بھی اسی روز منائے جانے کی توقع ہے۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے 19 مارچ کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “سپارکو کی پیشگوئی، عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!