بغدادی پولیس کی کارروائی، گٹکا/ماوا سپلائرز اور جواری گرفتار

کراچی کے ڈسٹرکٹ سٹی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ بغدادی پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گٹکا اور ماوا سپلائی کرنے والے دو عادی ملزمان سمیت ایک جواری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاع اور نگرانی کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

حیدرآباد میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، رشوت لیتے کلرک گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اسلم خاصخیلی، سعود اور کامران عرف کامو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو تھانہ بغدادی کی حدود میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے گٹکا اور ماوا کی بڑی مقدار، جوا کی پرچیاں اور جوا میں استعمال ہونے والی نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پیشہ ور اور عادی نوعیت کے جرائم میں ملوث رہے ہیں اور علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ بغدادی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات اور جوئے جیسے جرائم کے خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بغدادی پولیس کی کارروائی، گٹکا/ماوا سپلائرز اور جواری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!