رمضان میں کراچی میں بلڈر مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، غیر قانونی تعمیرات فوری انہدام کا حکم

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشن فرحان قیصر نے رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور اضافی فلورز کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع میں غیر قانونی عمارتوں کی فوری نشاندہی اور انہدامی کارروائیوں کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن تیار کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت تاجروں کے تحفظات کو وفاق تک پہنچائے گی، توانائی بچت کے اقدامات جلد نافذ ہوں گے

ایڈیشنل ڈی جی آپریشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ضلع یا ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات نظر آئیں تو متعلقہ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور SBCA انسپکٹر بھی ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف غیر قانونی عمارتوں کو ختم کرنا ہے بلکہ شہریوں کی جان و مال کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے سے غیر قانونی تعمیرات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں متعدد اضلاع میں فوری انہدامی کارروائیاں متوقع ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی نے ہدایت دی ہے کہ عدالتوں کے احکامات اور کمپلائنس کیسز پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی عمارت کے خلاف عدالتی حکم کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا مسئلہ برسوں سے جاری ہے اور اکثر کارروائیاں صرف کاغذی حد تک رہ جاتی ہیں۔ عوام مطالبہ کر رہی ہے کہ بلڈر مافیا کے خلاف یہ کارروائی مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے اور SBCA میں مبینہ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت احتساب کیا جائے تاکہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “رمضان میں کراچی میں بلڈر مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، غیر قانونی تعمیرات فوری انہدام کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!