سندھ حکومت تاجروں کے تحفظات کو وفاق تک پہنچائے گی، توانائی بچت کے اقدامات جلد نافذ ہوں گے

کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی اور وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے تجارتی مراکز کی جلدی بندش اور توانائی کی بچت کے پروگرامز پر عمل درآمد کے لیے وفاق سے بات کی جائے گی۔ موجودہ خطے کی صورتحال میں ایران کا معاملہ الگ ہے لیکن افغانستان سے جاری جنگ اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم، خدمت خلق کا مظاہرہ

یہ بیان انہوں نے پیر کو کمشنر ہاؤس کراچی میں تاجروں کے ساتھ اجلاس کے دوران دیا، جس میں کمشنر کراچی اور دیگر سرکاری افسران کے علاوہ شہر بھر کے تجارتی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کراچی الیکٹرانک مارکیٹس ایسوسی ایشن کے رضوان عرفان، شیخ خالد نور، جمیل احمد پراچہ، حبیب شیخ، حکیم شاہ، محمد احمد شمشی، عاصم گلفام، محمود حامد، جاوید عبداللہ، عبدالغنی اخوند، محمد ارشد، جیولری مارکیٹس ایسوسی ایشن کے صدر ارشد قم قم، صابر بنگش سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تاجروں نے وفاق کی جانب سے تجارتی مراکز کی جلدی بندش کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور استدعا کی کہ یہ فیصلہ عید کے بعد تک مؤخر کیا جائے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے یقین دہانی کروائی کہ سندھ کابینہ میں تاجروں کے تحفظات کو اجاگر کیا جائے گا اور وفاق سے نظرثانی کی درخواست کی جائے گی۔

سعید غنی نے بتایا کہ یہ اقدامات ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے، بجلی کی بچت اور پیٹرول کے کم استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مختلف سیکٹرز میں ورک فروم ہوم پروگرامز کو بھی فروغ دے رہی ہے تاکہ توانائی کی بچت ممکن ہو۔

وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ مارکیٹوں میں توانائی کی بچت کے اقدامات پر عمل کریں اور عید کے موقع پر اضافی روشنیوں کا استعمال محدود رکھیں۔ انہوں نے وفاق سے سولر انرجی پر ٹیکس ختم کرنے اور الیکٹرانک موٹر سائیکل و گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کی درخواست کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

اجلاس میں تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے خواتین میں ای بائیک کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کرونا کے دوران تاجروں نے حکومت کا بھرپور تعاون کیا، اور آئندہ بھی بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت تاجروں کے تحفظات کو وفاق تک پہنچائے گی، توانائی بچت کے اقدامات جلد نافذ ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!