کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم مہم: ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کے تحت کراچی پولیس نے انسدادِ جرائم کے لیے شہر بھر میں شاندار کارروائیاں جاری رکھیں۔ گزشتہ ہفتے مختلف زونز میں مجموعی طور پر 34 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 47 زخمی ڈاکوؤں سمیت 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 52 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کار اور 23 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 1234 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

منشیات کے خلاف مہم میں مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلو 75 گرام چرس، 2 کلو 424 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والا 111 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی حاصل ہوا۔

مزید کارروائیوں کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے چھینی اور چوری شدہ 31 موٹر سائیکلیں اور 3 گاڑیاں برآمد کیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ کراچی پولیس جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم مہم: ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!