پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم، خدمت خلق کا مظاہرہ

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے شعبہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم راشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے پاکستان سنی تحریک کے اہل خانہ اور مستحق و نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں شہر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے فلاحی خدمات کی تعریف کی۔

کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم مہم: ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

تقریب میں ایم پی اے آصف موسی، شبیر قریشی، آل تاجر اتحاد کے صدر آصف گلفام، طاہر سدواری، کاشف سالاٹ، خرم سیٹی، شہزاد، سید جاوید بابا، احسن بابا، علی مرزا سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اپنے دست مبارک سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد دین اسلام کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے۔ انہوں نے فلاحی کاموں کے ذریعے معاشرے میں بھائی چارہ، محبت اور یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ موجودہ مہنگائی اور غربت کے دور میں مستحق خاندانوں کی مدد ایک بڑی نیکی ہے، اور پاکستان سنی تحریک اپنے فلاحی مشن کو ملک بھر میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق کے اس سفر کو وسیع تر کرنے کے لیے مزید مستحقین تک امداد پہنچائی جائے گی۔

تقریب کے اختتام پر راشن کی تقسیم مکمل ہوئی اور شرکاء نے فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم، خدمت خلق کا مظاہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!