کراچی: 2026 ترقیاتی سال، بلدیہ عظمیٰ 75 ارب روپے انفرااسٹرکچر پر خرچ کرے گی

کراچی میں میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سال 2026 ترقیاتی کاموں کا سال ہے اور اس دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی 70 سے 75 ارب روپے شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گی۔

سندھ میں ہر گاڑی کیلئے تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار

یہ بات انہوں نے عظیم پورہ فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میئر نے بتایا کہ شاہراہ بھٹو سے ائیرپورٹ اور قیوم آباد جانے والے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا تھا، اس مسئلے کے حل کے لیے فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل 100 دنوں کے اندر متوقع ہے اور شمع جانے والے راستے کی مرمت بھی فلائی اوور کے ساتھ کی جائے گی۔

میئر نے کہا کہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملیر 15 اور میمن گوٹھ میں 26 سڑکوں کی مرمت کی جائے گی جبکہ 3 سڑکوں پر کام جاری ہے۔ جناح ایوینیو سے بیگم خورشید روڈ تک بھی ٹینڈرنگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ جلد کام شروع کیا جا سکے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے ترقیاتی بجٹ میں 70 سے 75 ارب روپے شامل ہیں، جبکہ کے ڈی اے اور ٹرانسپورٹ منسٹری بھی الگ سے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے ریڈ لائن منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ 200 ارب روپے کا منصوبہ ہے تاہم تاخیر کا شکار ہے اور اس پر بھی جلد کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ میئر نے شہر میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: 2026 ترقیاتی سال، بلدیہ عظمیٰ 75 ارب روپے انفرااسٹرکچر پر خرچ کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!