خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائیاں 6 اور 7 مارچ کو مختلف علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران پانچ الگ الگ آپریشنز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی یومِ خواتین پر سندھ حکومت کی جانب سے 300 پنک الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں دہشتگردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں جہاں جھڑپوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد مارے گئے۔ اسی طرح ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں ہونے والی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ افغانستان کی سرحدی صورتحال کے باوجود پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے فورسز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

فوجی ترجمان کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے جو “عزمِ استحکام” کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے باقی ماندہ نیٹ ورکس کو ختم کرنا اور علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!