سندھ میں سائبر سیکیورٹی اینڈ کرائم انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی تجویز

Javed Alam Odho کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں “سائبر سیکیورٹی اینڈ کرائم انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ (CSCID)” کے قیام سے متعلق تفصیلی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں Sindh Police کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جن میں ایڈیشنل آئی جیز سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز کرائم اینڈ انوسٹیگیشن، ہیڈکوارٹرز، سی ٹی ڈی اور ایس ایس پیز سی ٹی ڈی سمیت دیگر افسران شامل تھے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس مقابلے، چار اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

اجلاس کے دوران ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے شرکاء کو مجوزہ صوبائی سائبر کرائم یونٹ کے نام، اغراض و مقاصد، دائرہ کار اور ادارہ جاتی ڈھانچے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آن لائن مذہبی اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی، وائٹ کالر کرائم، ڈیجیٹل فراڈ، مالیاتی دھوکہ دہی، آن لائن ہراسانی اور دیگر سائبر جرائم کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو مالی اور سماجی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بریفنگ کے مطابق ملک میں سائبر جرائم سے متعلق شکایات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم قانونی کارروائی اور تفتیش کی محدود شرح کے باعث شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اسی تناظر میں Prevention of Electronic Crimes Act 2016 کے تحت سندھ پولیس کو سائبر جرائم کے خلاف کارروائی اور تفتیشی اختیارات دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے ساتھ جرائم کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے اور بھتہ خوری، منشیات کی فروخت، مالیاتی فراڈ اور دیگر منظم جرائم بھی اب آن لائن ذرائع کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے صوبائی سطح پر ایک منظم اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس سائبر کرائم یونٹ کا قیام ناگزیر ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تجاویز میں تھانے کی سطح پر سائبر کرائم کے مقدمات کے اندراج کی سہولت بھی شامل کی جائے تاکہ شہریوں کو مقامی سطح پر فوری قانونی مدد فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم مقدمات کی مؤثر تفتیش کے لیے آئی ٹی، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل فارنزکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے ماہرین اور پیشہ ور عملے کی بھرتی بھی تجویز کا حصہ بنانے کی ہدایت دی گئی۔

آئی جی سندھ کے مطابق مجوزہ یونٹ سندھ پولیس کے شعبہ کرائم اینڈ انوسٹیگیشن کے ماتحت کام کرے گا اور سائبر جرائم کی تفتیش، ڈیجیٹل شواہد کے تحفظ اور جدید تحقیقاتی طریقوں کے ذریعے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ہدایت دی گئی کہ “سائبر سیکیورٹی اینڈ کرائم انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ” کے قیام سے متعلق جامع تجاویز جلد از جلد حکومت سندھ کو منظوری کے لیے ارسال کی جائیں۔

WhatsApp Image 2026 03 08 at 5.41.52 PM 1

62 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں سائبر سیکیورٹی اینڈ کرائم انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی تجویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!