Sindh Police کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تین مختلف مقامات پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہوئے جن میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کارروائیاں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل Dr. Muhammad Imran Khan کی ہدایات پر عمل میں لائی گئیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔
موٹروے پولیس کی کارروائی، مٹیاری کے قریب گاڑی سے بھارتی گٹکا برآمد
پہلا پولیس مقابلہ – تھانہ گلبرگ
پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ گلبرگ کی حدود ندی کنارے بلاک 5 Federal B Area کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کرمنل سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت محمد بلال ولد عبدالمومن کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول 9 ایم ایم بمعہ دو راؤنڈ اور موبائل فون برآمد کیا گیا جبکہ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا پولیس مقابلہ – تھانہ جوہرآباد
دوسرا واقعہ تھانہ جوہرآباد کی حدود سندھی محلہ بالمقابل Lyari Expressway بلاک 15 ایف بی ایریا میں پیش آیا جہاں پولیس اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ ایک ملزم کو بغیر زخمی ہوئے گرفتار کیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت نوید ولد محمد صدیق جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت عبداللہ سلطان ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول 30 بور بمعہ تین راؤنڈ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ زخمی ملزم کو Abbasi Shaheed Hospital منتقل کر دیا گیا۔
تیسرا پولیس مقابلہ – تھانہ خواجہ اجمیر نگری
تیسرا مقابلہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود اندرون روڈ نزد نئی روشنی اسکول سیکٹر 5/A-4 میں پیش آیا جہاں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد حفیظ ولد محمد سعید کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے پستول 9 ایم ایم بمعہ لوڈ میگزین اور نقد رقم برآمد کی گئی جبکہ زخمی ملزم کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد بار مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے جبکہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
