موٹروے پولیس کی کارروائی، مٹیاری کے قریب گاڑی سے بھارتی گٹکا برآمد

National Highways and Motorway Police ساؤتھ زون نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مٹیاری کے قریب ایک مشتبہ گاڑی سے بڑی مقدار میں بھارتی گٹکا برآمد کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی سعیدآباد ٹول پلازہ کے قریب دورانِ پٹرولنگ کی گئی۔
ایمپریس مارکیٹ گوشت مارکیٹ کا مرکزی گیٹ بند، دکانداروں کا احتجاج

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو سڑک کے کنارے کھڑا دیکھا جس پر اہلکاروں نے فوری طور پر چیکنگ کی۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے گٹکے کے 10 بیگز اور متعدد اضافی نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والے گٹکے کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق برآمد شدہ بھارتی گٹکا اور گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے Saeedabad Police Station کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کارروائی ڈی ایس پی عظیم خان زرداری کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔

زونل کمانڈر ڈی آئی جی Syed Fareed Ali نے کامیاب کارروائی پر موٹروے پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

WhatsApp Image 2026 03 08 at 5.36.08 PM 1 e1772974898415 WhatsApp Image 2026 03 08 at 5.36.08 PM 2 e1772974918691

70 / 100 SEO Score

One thought on “موٹروے پولیس کی کارروائی، مٹیاری کے قریب گاڑی سے بھارتی گٹکا برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!