شہر کے علاقے المنظر میں نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے تین روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق واقعہ 6 مارچ کو پیش آیا تھا جب نوجوان دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے پانی میں ڈوب گیا تھا۔
توانائی بحران پر وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزراء کا اہم اجلاس
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاپتہ نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے غوطہ خوروں اور کشتیوں کی مدد سے مسلسل تین روز تک مختلف مقامات پر تلاش کا عمل جاری رکھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیسرے روز مسلسل کوششوں کے بعد لاپتہ نوجوان کی لاش پانی سے نکال لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مختلف مقامات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد لاش برآمد ہوئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر ضروری قانونی اور ضابطہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور اہل خانہ غم سے نڈھال نظر آئے۔
