ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

اسلام آباد: Oil and Gas Regulatory Authority (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قومی طلب کو پورا کرنے کے لیے سپلائی کا نظام مستحکم ہے۔

ایران کی قیادت کے انتخاب میں امریکا کی شمولیت ضروری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اوگرا کے ترجمان کے مطابق عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں اور غیر ضروری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے گریز کریں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ موجودہ ذخائر ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر مجاز مقامات پر پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ صرف لائسنس یافتہ آئل ڈپو اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ہی ذخیرہ رکھنے کی اجازت ہے۔

اوگرا کے مطابق صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کریں تاکہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاں بھی غیر قانونی ذخائر کی نشاندہی ہوگی وہاں متعلقہ مقامات کو سیل کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما Sameer Hussain نے دعویٰ کیا ہے کہ آئل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کو کھلی خریداری کی اجازت نہیں دی اور تیل کی فراہمی گزشتہ ماہ کی فروخت کے اوسط کے مطابق کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ کی اوسط فروخت کے حساب سے سپلائی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ Pakistan State Oil (پی ایس او) اپنے پمپس کو فروری کی اوسط سیل کے مطابق پیٹرول فراہم کر رہی ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق اگر Strait of Hormuz میں کسی قسم کی رکاوٹ یا بندش پیدا ہوتی ہے تو ایسے حالات میں تیل کی منظم اور محتاط سپلائی حکمت عملی اختیار کرنا ایک مناسب اقدام سمجھا جاتا ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!