کراچی: غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کے لیے خطرہ

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں حالیہ دنوں میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان ولید کی ہلاکت نے شہر میں نجی سکیورٹی کمپنیوں کے ناقص نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ناقص سکیورٹی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

علیم ڈار پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ جس کمپنی کے گارڈ نے نوجوان کو قتل کیا، اسے بلیک لسٹ کرنے کے لیے خط لکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کو بھی خط ارسال کیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں موجود تمام پرائیوٹ سکیورٹی کمپنیوں کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔

عرفان بلوچ کے مطابق ڈسٹرک ویسٹ میں سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کے تین واقعات ہو چکے ہیں، جس میں تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ شہر کی متعدد نجی سکیورٹی کمپنیاں تربیتی معیار پر پورا نہیں اُترتیں اور زیادہ تر کے پاس تربیت یافتہ عملہ موجود نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر گارڈز بنیادی اسلحہ سنبھالنے، ہنگامی صورتحال اور ہجوم کنٹرول کی تربیت سے ناواقف ہیں۔ لائسنس یافتہ ہونے کے باوجود اکثر کمپنیاں سندھ پولیس یا ہوم ڈیپارٹمنٹ کے قواعد پر عمل نہیں کرتیں۔ گارڈز کو "ان ہاؤس” یا غیر سرکاری تربیت دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے حادثاتی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

خوف یا تربیت کی کمی کی وجہ سے یہ گارڈز چوری، ڈکیتی یا دہشت گردی کی صورت میں مؤثر ردعمل دینے میں ناکام رہتے ہیں، اور اسکول، بینک، شاپنگ مال اور اسپتال جیسے عوامی مقامات میں تعینات یہ گارڈز شہریوں کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ بنتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز خود بھی خطرے میں ہوتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ گارڈز کی تربیت، نفسیاتی جانچ اور بیک گراونڈ ویریفکیشن لازمی قرار دی جائے، کم از کم تربیتی معیار مقرر کیا جائے اور ہر گارڈ کا تربیتی سرٹیفکیٹ اور لائسنس نمبر ظاہر کرنا لازمی ہو۔

مزید یہ کہ نجی سکیورٹی کمپنیوں کے لیے ریگولر آڈٹ اور ریویو سسٹم بنایا جائے اور شہریوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ جان سکیں کہ ان کے اطراف میں تعینات گارڈز کی تربیت کس سطح کی ہے۔

یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت کے لیے نہایت ضروری ہیں، کیونکہ سکیورٹی کے نام پر غیر تربیت یافتہ افراد کو اسلحہ فراہم کرنا کسی بھی دھماکہ خیز صورتحال سے کم نہیں۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کے لیے خطرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!