علیم ڈار پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ کوچ علیم ڈار نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے اختیارات اور سلیکشن کمیٹی کے اندر موجود خاموشی کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے حملے پسپا

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور سپر فور مرحلے سے ایونٹ سے باہر ہونے کے فوری بعد سامنے آیا۔ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں مصباح الحق بھی خاموش ہیں جبکہ عاقب جاوید کوچ مائیک ہیسن کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔

انتہائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم ڈار نے شکایت کی کہ سلیکٹرز پاکستان کے بہترین 20 کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہیں، لیکن کپتان اور کوچ غلط 15 کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر پلیئنگ الیون میں بھی غلط کھلاڑی منتخب کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز بس تنقید کے لیے رہ جاتے ہیں۔

علیم ڈار نے سابق کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کی پرفارمنس کے بغیر اسکواڈ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن کپتان سلمان علی آغا اور عاقب جاوید نے ان کی مزاحمت نہیں کی۔ اس دوران ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سلیکشن معاملات میں مکمل طور پر اپنی رائے نافذ کی۔

علیم ڈار نے وکٹ کیپر عثمان خان کی جگہ تجربہ کار وکٹ کیپر محمد رضوان کو نمبر چھ پر کھیلانے کی تجویز بھی دی، اور مؤقف اختیار کیا کہ اگر بابر اور شاداب بغیر کسی قابل ذکر پرفارمنس کے ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں تو محمد رضوان کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

علیم ڈار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کرکٹ کے میدان میں عزت دی ہے اور وہ کٹھ پتلی بن کر کام نہیں کرنا چاہتے، اس لیے بہتر ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں موجود اختلافات اور داخلی مسائل ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “علیم ڈار پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!