کراچی: تھانہ بوٹ بیسن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک، شیرین جناح کالونی کے قریب چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش محمد لقمان ولد طلحہ محمد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی گل محمد ولد میاں حسن چرس کی تھیلی موقع پر پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
کراچی: غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کے لیے خطرہ
گرفتار ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 1660 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اس کے سابقہ ریکارڈ میں درج ہیں:
-
FIR نمبر 388/2022 بجرم 6/9-C CNS Act، تھانہ اسٹیل ٹاؤن
-
FIR نمبر 256/2023 بجرم 6/9-C CNS Act، تھانہ جیکسن
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں اور جلد اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد شہر میں منشیات کے کاروبار پر کڑی نگرانی قائم کرنا اور شہریوں کو منشیات سے محفوظ رکھنا ہے۔
