کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کے خلاف فائرنگ، 9 ہلاک

کراچی: امریکی قونصلیٹ پر شہریوں کے مظاہرے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بارے میں دو امریکی حکام نے بتایا کہ میرینز نے قونصلیٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، تاہم یہ واضح نہیں کہ گولیاں کسی کو لگیں یا ہلاکت کا سبب بنی ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ قونصلیٹ پر مامور دیگر سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی ایران حمایت اور فلسطین پر زور

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی حفاظت پر مامور دیگر اہلکاروں میں نجی سکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس بھی شامل تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولیاں قونصلیٹ کے احاطے سے چلائی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی میرینز نے قونصلیٹ کے واقعے پر سوالات کے جوابات امریکی فوج کو ارسال کیے، جس کے بعد امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تاحال اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر امریکی حملے کے خلاف کراچی میں شہریوں نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرے کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد کراچی میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے اور مقامی انتظامیہ نے سیکورٹی کے اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کے خلاف فائرنگ، 9 ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!