ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے دسٹرکٹ کورنگی کی ٹیکنیکل ٹیم کو شاندار کارکردگی پر تعارفی اسناد سے نوازا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایرانی، قطری اور بحرینی سفیروں سے ملاقاتیں، اظہارِ یکجہتی
تھانہ سکھن، ڈسٹرکٹ ملیر کی حدود میں بھینسوں کے باڑے کے مالک کو پچاس لاکھ روپے کے بھتہ کی کال موصول ہوئی تھی۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کو ہدایت جاری کی کہ مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
ایس ایس پی ملیر اور ڈی آئی سی کورنگی کی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں ASI نوراحمد، کانسٹیبل نعیم، کانسٹیبل شعیب اور کانسٹیبل وحید کو CC-II ریوارڈ سے نوازا۔

