گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایران، قطر اور بحرین کے سفارتخانوں کا دورہ کیا اور سفیروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
کراچی میں 13 ارب روپے سے 139 سڑکوں کی بحالی کی منظوری
گورنر سندھ نے ایرانی سفارتخانے میں ایرانی سفیر Dr. Reza Amiri Moghaddam اور سفارتی عملے سے ملاقات کر کے آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت دیگر ایرانی رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔
بعد ازاں گورنر سندھ نے قطری سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قطری سفیر Ali Mubarak Ali Essa Al-Khater سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قطر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام قطر کے ساتھ کھڑے ہیں اور امت مسلمہ کے اتحاد سے مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ نے بحرین کے سفارتخانے میں بھی حاضری دی اور بحرینی سفیر Mohamed Ebrahim Mohamed Abdulqader سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کا خواہاں ہے۔
