کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ اور چیئرمین سعید غنی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ منگل کے روز سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 35 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ماضی کے متنازع منصوبوں کو واپس لینے اور ان کی شفاف تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔
کورنگی ٹیکنیکل ٹیم کی بہترین کارکردگی، ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے اسناد اور انعامات
اجلاس میں وزیر محنت نے ڈیتھ گرانٹ کی رقم 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ اور شادی گرانٹ 2 لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تمام کاموں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سینٹرلائزڈ کمیٹیاں بھی قائم کی گئیں۔
اجلاس میں سیکرٹری محنت ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی، ڈائریکٹر جنرل شہلا کاشف، مزدور نمائندگان حبیب الدین جنیدی، سید رحمت شاہ، ناصر عزیز منصور اور فنانس و ریونیو بورڈ کے نمائندے شریک ہوئے۔
سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعید غنی کی وزارت میں ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی آئے گی۔
سعید غنی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور مزدوروں کی فلاح و بہبود ہے اور مزدوروں کے حقوق پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزدوروں کے ساتھ ساتھ ایمپلائرز کے مفادات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ مزدوروں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
