اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث ملزم گرفتار، بن قاسم پولیس کی کارروائی

ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر تھانہ بن قاسم کی حدود میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت نور مری ولد مہران مری کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ لوہا برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم چوری شدہ اسکریپ مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث ملزم گرفتار، بن قاسم پولیس کی کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!