ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق تھا، حملہ مذاکرات کے دوران ہوا: اسحاق ڈار
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ فارس میں خنج کے قریب 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے اوقات میں آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ایک بڑے دیہی علاقے گراش سے تقریباً 55 کلومیٹر شمال اور شمال مغرب میں واقع تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
