کراچی/خیرپور (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ خیرپور نے 4 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق حضرت سچل سرمست کے عرس مبارک کے موقع پر ضلع بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
فروری میں مہنگائی 7 فیصد تک پہنچ گئی، ماہانہ اضافہ 0.3 فیصد
ضلعی حکام کے مطابق حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا آغاز 14 رمضان المبارک کو ہوگا، جس کے سلسلے میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ عرس کے موقع پر امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
دوسری جانب Government of Sindh نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں 3 اور 4 مارچ کو ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو چھٹی دی جائے گی تاکہ وہ مذہبی تہوار میں بھرپور شرکت کر سکیں۔
صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو اقلیتی برادری کے مذہبی حقوق کے احترام کی جانب اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
