ضلعی پولیس وسطی ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کی پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیا۔

کراچی میں 24 گھنٹوں میں پرائس چیکنگ، شہریوں کو ماہِ صیام میں ریلیف

گزشتہ شب بلال کالونی، تھانہ نیو کراچی، تھانہ شاہراہِ نور جہاں اور تھانہ سرسید میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہوئے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر سات ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار شدہ میں چھ زخمی جبکہ ایک ملزم بالاضرر گرفتار ہوا۔ برآمد شدہ سامان میں پستول 30 بور بمعہ راؤنڈز، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقد رقم شامل ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بلال کالونی تھانہ:
تھانہ بلال کالونی کی حدود میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران محمد علی ولد مبارک اور نزاکت ولد اللہ دتہ زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ برآمد شدہ سامان میں موٹر سائیکل، موبائل فون، نقد رقم اور دو پستول 30 بور بمعہ راؤنڈ شامل ہیں۔ دونوں ملزمان کے متعدد سابقہ کریمنل ریکارڈز موجود ہیں جن میں قتل، چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔

تھانہ نیو کراچی:
سیکٹر 11 آئی کے قریب پولیس مقابلے میں ذکراللہ ولد نذر محمد اور امین ولد جمیل زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، چار موبائل فون، نقد رقم اور دو پستول برآمد ہوئے۔

تھانہ شاہراہِ نور جہاں:
پولیس مقابلے میں اکرام اللہ ولد محمد زاہد اور حسن عرف بوجے ولد فضل الرحمن گرفتار ہوئے۔ برآمد شدہ سامان میں دو پستول 30 بور بمعہ چار زندہ راؤنڈ، ایک موٹر سائیکل اور تین موبائل فونز شامل ہیں۔

تھانہ سرسید:
شاہ محمد قبرستان کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زاہد علی ولد محمد حسین زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن کے قبضے سے ایک پستول 30 بور، دو راؤنڈ اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار شدہ تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ضلعی پولیس عوام کے تحفظ کے لیے دن رات متحرک ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 01 at 7.08.29 PM WhatsApp Image 2026 03 01 at 7.08.29 PM 1 1 WhatsApp Image 2026 03 01 at 7.08.29 PM 2

58 / 100 SEO Score

One thought on “ضلعی پولیس وسطی ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!