حیدرآباد: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یکم مارچ 2026 کو حیدرآباد کے اہم تجارتی مراکز کا دورہ کیا اور ماہ رمضان کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سبزی، پھل، گوشت، آٹا، چینی اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتیں چیک کیں اور بعض دکانداروں کو نرخ نامے آویزاں نہ کرنے یا سرکاری نرخ سے زائد وصولی پر تنبیہ کی۔

ضلعی پولیس وسطی ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان گرفتار

سینئر وزیر نے دورے کے دوران شہریوں سے بات چیت کی اور قیمتوں کے حوالے سے ان کی شکایات سنی۔ شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ ماہ صیام میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور حکومت سندھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی نگرانی کی جائے تاکہ پرائس چیکنگ کا عمل مؤثر ہو۔

سینئر وزیر نے کہا کہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور اسے ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بنانا افسوسناک عمل ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “حیدرآباد: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!