خیرپور (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس Khairpur Police نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کے احکامات پر جاری نجات مہران اپریشن کے دوران 40 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو فرحان شاھ راشدی نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا۔
کراچی میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات
ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب کی کمانڈ میں اس موثر حکمت عملی کے نتیجے میں ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی سربراہی میں ڈاکوؤں کو سرینڈر کرنے یا دوران پولیس آپریشن منطقی انجام تک پہنچنے کا واضح پیغام دیا گیا، جس نے خیرپور پولیس کے لیے اہم کامیابی رقم کی۔
فرحان شاھ ولد ریاض حسین شاھ راشدی متعدد مقدمات میں قتل، چوری، ڈکیتی، بھتہ خوری، پولیس مقابلوں، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا۔ اس نے جرائم کی دنیا سے توبہ کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار پھینک کر پولیس کے سامنے پیش ہونے کا پیغام دیا۔
ترجمان خیرپور پولیس نے کہا کہ کچے میں جاری نجات مہران اپریشن مکمل طور پر ڈاکوؤں کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
Meta Keyword: پولیس
