کراچی میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیڈکوارٹرز Pakistan Rangers (Sindh) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں موبائل ویجیلنس ٹیموں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جو دن رات گشت اور نگرانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دے دیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیمیں شہر کے اہم تجارتی مراکز، حساس سرکاری و نجی تنصیبات، داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر مسلسل موجود رہیں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو بروقت روکا جا سکے۔ رینجرز حکام کے مطابق سیکیورٹی اقدامات کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ بدامنی یا تخریبی سرگرمی کا سدباب کرنا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کے احتجاج کے دوران قانون شکنی، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے یا پُرتشدد طرزِ عمل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی ادارے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید برآں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں یا قانون کی خلاف ورزی سے متعلق کسی بھی اطلاع کو فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر فراہم کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ ترجمان کے مطابق عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے ہی شہر میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

سندھ رینجرز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی میں قیامِ امن اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورس مکمل طور پر مستعد ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 01 at 6.26.04 PM WhatsApp Image 2026 03 01 at 6.26.04 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 01 at 6.26.04 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 01 at 6.26.04 PM 3

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!