روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ایران میں 40 روزہ سوگ؛ خطے میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی

سلامتی کونسل میں روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے جارحیت کر کے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف عائد کیے جانے والے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کی کوئی ٹھوس قانونی یا تکنیکی بنیاد موجود نہیں۔

روسی مندوب نے مؤقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عراق جنگ کے لیے بھی اسی نوعیت کے دعوے کیے گئے تھے جو بعد ازاں غلط ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل میں شریک ایرانی شہریوں پر حملوں کی یورپی ممالک کی جانب سے مذمت نہ کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور بین الاقوامی برادری کو یکطرفہ بیانیے سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

دوسری جانب سلامتی کونسل کے اجلاس میں فرانس کے مندوب نے کہا کہ ایران کو اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ فرانسیسی نمائندے نے خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کی پالیسی پر گامزن ہے اور اسے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کرنا ہوں گے۔

اسی اجلاس میں چین کے مندوب فو کانگ نے شہری آبادی پر حملوں سے گریز کرنے پر زور دیا اور فوری جنگ بندی و مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس نے عالمی طاقتوں کے درمیان واضح تقسیم کو آشکار کر دیا ہے، جہاں ایک جانب روس اور چین فوجی کارروائیوں کی مخالفت کر رہے ہیں تو دوسری جانب مغربی ممالک ایران کے مؤقف پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!