وزیر داخلہ سندھ اور میئر کراچی کا سیکیورٹی جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ رمضان میں شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

کراچی میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات

دورے کے دوران وزیر داخلہ سندھ نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے افطاری سے قبل خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کیں اور پولیس و ٹریفک حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور افطاری کے اوقات میں شہری کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کریں گے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بلدیاتی اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور شہر کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔ دونوں حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی حالات کے پیش نظر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر داخلہ سندھ نے عالمی اور ملکی پیش رفت پر بھی اظہارِ افسوس کیا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہات اور امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے افسوسناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، علمائے کرام افہام و تفہیم کے لیے کردار ادا کریں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حالت میں یقینی بنایا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!