آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، وزیراعظم کا دورۂ روس ملتوی

امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کا مجوزہ دورۂ روس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پی ٹی آئی کا اظہارِ افسوس

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ چند روز میں اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ماسکو روانہ ہونا تھا، تاہم ایران کی موجودہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے روسی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد پیدا شدہ حالات میں اس وقت دورہ ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر فوری اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، جہاں ایران، افغانستان اور دیگر علاقائی ممالک کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ حالات میں پاکستان کی سفارتی و سکیورٹی پالیسی پر اہم مشاورت ہوگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق گائیڈ لائنز مرتب کی جائیں گی۔ امکان ہے کہ پاکستان علاقائی استحکام، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کے مؤقف کو مزید واضح انداز میں پیش کرے گا۔

مزید برآں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کس سطح پر کی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ پیش رفت نے پورے خطے کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے اور پاکستان کو نہایت محتاط اور متوازن سفارتی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، وزیراعظم کا دورۂ روس ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!