پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، مرکزی مسلم لیگ کا کراچی پریس کلب کے باہر عوامی مظاہرہ

مرکزی مسلم لیگ کے تحت پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے عوامی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پارٹی کی مرکزی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

عالمِ کفر کی جارحیت کے خلاف امتِ مسلمہ متحد ہو، کراچی کو جینے کا حق دیا جائے: منعم ظفر خان

مظاہرے میں شریک رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے مسلح افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “پاکستان ہماری ریڈ لائن”، “ہماری افواج ہمارا فخر ہیں” اور “قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں” جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

مظاہرے کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار بھی تعینات رہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت یا اندرونی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، مرکزی مسلم لیگ کا کراچی پریس کلب کے باہر عوامی مظاہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!