وزیراعلیٰ سندھ کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں میں تیزی لانے کا حکم، ٹی پی ون کے لیے 5 ارب کی منظوری، ٹی پی فور انقلابی قدم قرار

مراد علی شاہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں کراچی کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں شہر کے سیوریج اور واٹر مینجمنٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

ایران کے خلاف بڑا امریکی آپریشن شروع، جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اجلاس میں ٹی پی ون منصوبے کے تحت 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی سیکنڈری ٹریٹمنٹ کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ 30 جون تک 30 تا 35 ملین گیلن یومیہ ٹریٹمنٹ کا عبوری ہدف حاصل کیا جائے جبکہ ٹی پی ون کو 31 دسمبر 2025 تک مکمل طور پر فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی کو اسی سال نمایاں بہتری نظر آئے گی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ٹی پی فور منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت

اجلاس میں ٹی پی فور منصوبے کو شہر کے واٹر مینجمنٹ نظام کے لیے انقلابی قدم قرار دیا گیا۔ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) موڈ کے تحت جاری ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور اینرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے درمیان جی ٹو جی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔

عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی منصوبے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عالمی بینک نے 100 ملین امریکی ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 ملین امریکی ڈالر وائبلیٹی گیپ فنڈنگ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے بھی 80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی کیپیٹل ایکسپنڈیچر فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔

منصوبے کی تکنیکی و مالی تفصیلات

ٹی پی فور منصوبہ ڈی بی ایف او ایم ٹی ماڈل کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت 22 کلومیٹر طویل انٹرسیپٹر تعمیر کیا جائے گا جس کی گنجائش 200 تا 250 ملین امپیریل گیلن یومیہ ہوگی۔ منصوبے میں 100 ملین گیلن یومیہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 40 ملین گیلن یومیہ ری سائیکلنگ پلانٹ شامل ہوگا۔

ری کلیمڈ واٹر کورنگی انڈسٹریل ایریا اور کورنگی کریک انڈسٹریل پارک کو فراہم کیا جائے گا جس سے پینے کے پانی پر دباؤ کم ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ری سائیکل شدہ پانی کے استعمال سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے گی۔

ٹی پی فور سائٹ پر 140 ایکڑ اراضی تعمیر کے لیے دستیاب قرار دی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر کو فوری سروے اور حد بندی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ تکنیکی فزیبلٹی 18 فروری 2026 کو جمع کرائی جا چکی ہے جبکہ مالی فزیبلٹی مارچ 2026 کے وسط تک متوقع ہے۔ فنانشل کلوز اکتوبر 2027 اور کمرشل آپریشنز کا ہدف 2030 کے اختتام تک مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی، واٹر بورڈ اور منصوبہ بندی و ترقیات محکمہ کو باہمی رابطہ کاری تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے سیوریج نظام کی بہتری سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور شہری معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں میں تیزی لانے کا حکم، ٹی پی ون کے لیے 5 ارب کی منظوری، ٹی پی فور انقلابی قدم قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!