آرام باغ میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، راستے کلیئر

کراچی (27 فروری 2026) – کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کی قیادت میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران آرام باغ کے علاقے میں سافٹ اور ہارڈ دونوں اقسام کی تجاوزات ختم کر دی گئیں، جس سے عوام کے لیے سڑکیں اور گزرگاہیں مکمل طور پر کھل گئیں۔

کے فور پائپ لائن منصوبہ تیز رفتار، روزانہ دو پائپ بچھانے کا ہدف مقرر

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مصالحہ گلی اور کوٹری گارڈن میں غیر قانونی ڈھانچے اور قبضے مسمار کر دیے گئے، جبکہ مزاحمت کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر کے لاک اپ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا نے شہریوں کی آمد و رفت متاثر کر رکھی تھی، لیکن کارروائی کے بعد عوام کے لیے راستے مکمل طور پر محفوظ ہو گئے ہیں۔

حاظم بھنگوار نے مزید بتایا کہ مصالحہ گلی اور کوٹری گارڈن کی دکانوں میں فائر ایکسٹنگویشرز نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال، خصوصاً آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات بروقت ممکن ہوں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو قبضہ مافیا سے پاک کرنے کے لیے بلا تفریق اور مستقل کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئندہ بھی تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی بحالی کے لیے ایسے آپریشنز کیے جائیں گے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “آرام باغ میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، راستے کلیئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!