پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں چین، روس، قطر اور ایران نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
کراچی میں رینجرز کے اسنیپ چیکس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9 افراد گرفتار
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ China کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعے تنازع میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ Qatar اور Iran نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کو اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہییں، ایران اس حوالے سے ہر ممکن سفارتی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب Russia کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر باضابطہ درخواست کی گئی تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے امکان پر غور کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں United Nations کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاک افغان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور صورتحال کو مزید بگاڑنے سے گریز کریں۔
