موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر Pakistan Rangers (سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) انجام دیے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
مہنگائی اور سیاسی کشیدگی سے تنگ امریکیوں کی ریکارڈ ہجرت، یورپ پہلی ترجیح بن گیا
ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232 اسنیپ چیکس کیے گئے جبکہ 14 انسدادِ دہشت گردی آپریشنز بھی عمل میں لائے گئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 9 افراد کو گرفتار کرکے پولیس اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں چیکنگ کے دوران سرویلنس ڈیوائسز کے ذریعے 6,078 افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا تاکہ مشتبہ افراد کی مؤثر نشاندہی اور نگرانی ممکن بنائی جا سکے۔
رینجرز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دہشت گردی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
