افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھار میں فضائی بمباری کی تصدیق کر دی ہے۔
پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں، متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر دارالحکومت کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق صوبہ پکتیا میں طالبان کی منصوری کور پر دو مرتبہ بمباری کی گئی۔ حملوں کی نوعیت اور نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔
افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد قندھار کی فضائی حدود میں ایک پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا، تاہم اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور حساس بتائی جا رہی ہے۔
