پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں، متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان طالبان کی پاکستانی چیک پوسٹوں پر مبینہ بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک افغان طالبان کی درجنوں چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔
ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے مذکورہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا، جبکہ بعض اہلکاروں کو اس گاڑی پر کھڑے ہو کر نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مزید پانچ افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ کر کے وہاں قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ ان میں دو پوسٹیں شوال کے مقابل، دو انگور اڈا کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل واقع بتائی جاتی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران انگور اڈا کا افغان ٹرمینل بھی تباہ کر دیا گیا، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سرکاری سطح پر ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، جبکہ سرحدی صورتحال بدستور کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں، متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!