سکیورٹی فورسز نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں مبینہ ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنا دی۔
پاک افغان کشیدگی، طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی معطل
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملوں کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو نشانہ بنا کر گرا دیا، اور تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیر اطلاعات کے مطابق ان واقعات نے افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشتگردی کے درمیان براہِ راست روابط کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے۔
دوسری جانب ضلع صوابی کے علاقے پابینی گاؤں میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے باہر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔
صوابی پولیس حکام کے مطابق دھماکا مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گرا کر کیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
