باجوڑ – سکیورٹی ذرائع کے مطابق Islamic Emirate of Afghanistan نے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ میں ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ اس حملے میں مسجد کی چھت اور دیگر حصے بری طرح متاثر ہوئے۔
پاک فضائیہ کا افغان طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، ننگرہار میں ایمونیشن ڈیپو تباہ
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی یہ جارحیت پاک فوج کی حالیہ سرحدی کارروائیوں کے بعد سامنے آئی، جس میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز نے طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا، اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی سرحدی یا داخلی جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے Operation Ghazab ul Haq شروع کر رکھا ہے، جس میں طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری جانی نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔