اسلام آباد – پاکستان نے آپریشن Operation Ghazab ul Haq کے تحت افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے 72 طالبان ہلاک اور 120 سے زائد زخمی کر دیے۔ پاک فوج نے افغان طالبان کی 12 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کیں اور 5 پوسٹوں پر قبضہ حاصل کر لیا۔ اس دوران طالبان کے 30 سے زائد ٹینک، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ ہو گئے۔
باجوڑ میں مسجد پر افغان طالبان کا حملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری
پاک فضائیہ نے بھی افغان طالبان کے ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کیے، جس میں افغانی بٹالین، سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور ایمونیشن ڈیپو تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے متعدد افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا۔ افغان طالبان کی جانب سے کواڈ کاپٹرز کے حملے کی ناکام کوششیں بھی کی گئیں، جنہیں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر بھی حملے شروع کر دیے، جن میں باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے مختلف سرحدی مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔
