کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ، ایس ایس پی کا اہم دورہ

کراچی (26 فروری 2026) – ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان PSP نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے چیف مراد سونی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اہم اور گنجان علاقوں کا دورہ کیا، جہاں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: افغان طالبان کی فائرنگ کا بھرپور جواب، متعدد ٹھکانے تباہ

دورے کے دوران تھانہ ناظم آباد، سرسید، خواجہ اجمیر نگری اور نیو کراچی کی حدود میں اہم شاہراہوں، تجارتی مراکز اور حساس مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر کیمروں کی تنصیب کے لیے باہمی مشاورت بھی کی گئی۔

کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ PTZ 32x زوم کیمرے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو 360 ڈگری گردش کی صلاحیت رکھتے ہیں اور تقریباً دو کلومیٹر کے دائرے میں مؤثر نگرانی کر سکتے ہیں۔ ان کیمروں کے ذریعے ایک کلومیٹر تک چہروں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی واضح شناخت ممکن ہے۔ کیمرے آٹو پیٹرولنگ موڈ پر کام کرتے ہیں اور تصویر کیپچر ہونے کی صورت میں فوری پرنٹ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔

سی پی کے کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں کراچی کے مختلف مقامات پر 10 جدید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جنہیں مرکزی کنٹرول سسٹم سے منسلک کیا جائے گا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی مؤثر نگرانی اور فوری ٹریسنگ یقینی بنائی جا سکے۔

ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سی پی کے کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ، ایس ایس پی کا اہم دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!