پاک افغان سرحد پر کشیدگی: افغان طالبان کی فائرنگ کا بھرپور جواب، متعدد ٹھکانے تباہ

اسلام آباد – وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق Islamic Emirate of Afghanistan نے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔

احمد آباد: جنوبی افریقا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 9 وکٹوں سے شاندار فتح

وزارتِ اطلاعات کے بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان رجیم نے خیبرپختونخوا کے مختلف سرحدی علاقوں میں فائرنگ کی، جس کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے سیکٹرز میں سرحدی خلاف ورزی کی گئی۔ جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، جبکہ ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر میں بھی بھرپور جواب دیا گیا۔ باجوڑ میں افغان طالبان کی دو چوکیاں تباہ کرنے کی بھی اطلاع ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے افغان جانب سے جارحیت کے جواب میں ٹینکوں اور آرٹلری کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹھکانے تباہ کیے۔ آرٹلری فائر کے نتیجے میں ٹی ٹی اے کا ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ Talal Chaudhry نے کہا کہ جس طرح مشرقی سرحد پر بھارت کو جواب دیا گیا تھا، اسی طرح مغربی سرحد پر بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کو بھی اپنے امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا اور سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاک افغان سرحد پر کشیدگی: افغان طالبان کی فائرنگ کا بھرپور جواب، متعدد ٹھکانے تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!