کراچی: سائٹ ایریا کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر 80 فیصد قابو

کراچی – سائٹ ایریا میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تقریباً 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کے مطابق صورتحال اب کنٹرول میں ہے اور آئندہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔

کراچی: کورنگی پولیس کی کارروائی، تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ فیکٹری میں کپڑا ڈائی کرنے کے کیمیکلز موجود تھے، جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ تاہم فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے فیکٹری میں نصب بوائلر کو محفوظ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بوائلر پھٹ جاتا تو نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا تھا۔

آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر باوزرز طلب کیے گئے تھے، جس کے بعد امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس حکام کو فوری طور پر متاثرہ فیکٹری پہنچنے اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے اقدامات بھی کیے گئے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سائٹ ایریا کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر 80 فیصد قابو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!