کراچی: کورنگی پولیس کی کارروائی، تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی – ایسٹ زون، ضلع کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک تین رکنی گینگ گرفتار کیا، جو ڈکیتی کی وارداتیں کرنے میں ملوث تھا۔ گینگ میں ایک خاتون بھی شامل تھی، اور ملزمان مختلف تھانوں کی حدود میں صبح کے اوقات میں اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔

کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں امن و امان کے لیے ایس ایس پی کا اہم اجلاس، خصوصی حکمت عملی تیار

گرفتار ملزمان کی شناخت منصب ولد محمد اسماعیل، مبشر ولد منظور اور ثمرا زوجہ مبشر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈز، سات مختلف برانڈز کے موبائل فونز، 5 ہزار روپے نقدی، یونیک موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KGF-3749، ماڈل 125) اور ایک لیڈیز پرس برآمد ہوا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 68/2026 بجرم دفعہ 23(1) سندھ آرمز آرڈیننس اور مقدمہ الزام نمبر 69/2026 بجرم دفعہ 23(1) آرمز ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی جانچا جا رہا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: کورنگی پولیس کی کارروائی، تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!