کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں امن و امان کے لیے ایس ایس پی کا اہم اجلاس، خصوصی حکمت عملی تیار

کراچی – ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ، مہزور علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر صاحبان نے شرکت کی۔

بلوچستان: ژوب میں بھارتی اسپانسرڈ 18 خوارج ہلاک، انسداد دہشتگردی آپریشن کامیاب

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سنگین جرائم کی نوعیت، زیر سماعت مقدمات کی پیش رفت، تفتیش کے معیار اور قانونی تقاضے کا جائزہ لیا گیا۔ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ عادی، اشتہاری اور مفرور ملزمان، خاص طور پر ڈکیتی، راہزنی اور گاڑیوں سے متعلق جرائم میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں سی پی ایل سی سے متعلق جرائم، دستیاب ڈیٹا کے مؤثر استعمال، غیر رپورٹ شدہ جرائم کی نشاندہی اور عوامی اعتماد کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہِ رمضان کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے، پولیس گشت میں اضافہ، حساس مقامات کی نگرانی، روزانہ کومبنگ اور سرچ آپریشن کے ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں امن و امان کے لیے ایس ایس پی کا اہم اجلاس، خصوصی حکمت عملی تیار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!