کراچی – شہر کے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھیک مانگنے والے اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار گداگر کے بیگ اور شاپر سے ہزاروں روپے کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے، جن میں 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے نوٹ شامل تھے۔
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں
پولیس کے مطابق، ملزم کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے اور وہ گلشنِ معمار، گلشن اقبال، جوہر، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں بھیک مانگتا رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بھیک مانگنے کے بہانے بڑے پیمانے پر نقد رقم جمع کرتا رہا ہے۔
یہ گرفتاری پیشہ ور گداگروں کے نیٹ ورک اور مالی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔