کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں

کراچی (26 فروری 2026) – ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈاکٹر محمد عمران خان PSP کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا و ماوا سپلائرز، شراب فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر اور مربوط کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مختلف تھانہ جات میں نمایاں کارروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

کراچی: سائٹ ایریا نزد بنوریہ روڈ پر کپڑا ڈاینگ فیکٹری میں آتشزدگی، سندھ رینجرز موقع پر پہنچ گئے

تھانہ رضویہ سوسائٹی – غیر قانونی اسلحہ برآمدگی:
پولیس نے ملزم شیر بہادر عرف شیرو ولد سید عزیز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30 بور پستول بمعہ 3 زندہ راؤنڈ برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 61/2026 بجرم دفعہ 23(i) سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا ہے۔ ملزم متعدد سابقہ مقدمات میں بھی ملوث رہا ہے اور نارکوٹکس کیٹیگری "A” میں شامل ہے۔

تھانہ رضویہ سوسائٹی – شراب فروشی کے خلاف کارروائی:
پولیس نے ملزم لیاقت بلوچ ولد غلام قادر کو گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی عبدالقادر موقع سے فرار ہوگیا۔ قبضہ سے 20 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں جبکہ فرار ملزم کے قبضہ سے 16 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ مقدمہ نمبر 62/2026 بجرم دفعہ 3/4 درج کرکے قانونی کارروائی جاری ہے۔

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا – مشکوک افراد کی گرفتاری:
کتھری محلہ دبئی گلی سیکٹر 11-G میں دوران چیکنگ ٹنٹڈ گلاسز والی کار روکی گئی، جس میں پانچ افراد سوار تھے۔ تفتیش کے دوران تین افراد کا سابقہ کرمنل ریکارڈ ظاہر ہوا اور تمام افراد کو گاڑی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔

تھانہ سپر مارکیٹ – گٹکا ماوا فروخت کے خلاف کارروائی:
ملزم احمد رضا ولد نومان قادری عطاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں۔ مقدمہ نمبر 132/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔

تھانہ جوہرآباد – گٹکا فروش کی گرفتاری:
ملزم جاوید عرف بابو ولد محمد جمعہ کو گرفتار کر کے 35 پڑیاں گٹکا برآمد کی گئیں اور مقدمہ درج کر کے تفتیشی شعبہ کو حوالے کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!