کراچی: سائٹ ایریا نزد بنوریہ روڈ پر کپڑا ڈاینگ فیکٹری میں آتشزدگی، سندھ رینجرز موقع پر پہنچ گئے

کراچی: سائٹ ایریا نزد بنوریہ روڈ پر واقع ایک کپڑا ڈاینگ فیکٹری میں شدید آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ رینجرز کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق، آگ کی شدت اور واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے رینجرز نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

کراچی: رمضان میں منافع خوری برداشت نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ کا برنس روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کا دورہ

رینجرز کے اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ متاثرہ عمارت کے گرد حفاظتی کارڈن لگایا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور شہری محفوظ رہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی ہے تاکہ امدادی کارروائی مؤثر طریقے سے انجام دی جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سائٹ ایریا نزد بنوریہ روڈ پر کپڑا ڈاینگ فیکٹری میں آتشزدگی، سندھ رینجرز موقع پر پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!