26 فروری 2026 کو Karachi Water & Sewerage Corporation نے سائٹ ٹاؤن، سائٹ تھانے کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع پر فوری ایکشن لیا۔
ملیر: سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم دانش عرف دانی گرفتار
ترجمان کارپوریشن کے مطابق فائر بریگیڈ ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری پانی کی مدد طلب کی۔ سی ای او Ahmed Ali Siddiqui کی ہدایت پر نیپا سخی حسن کرش پلانٹ ون اور ٹو ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ فوری طور پر واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے تاکہ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رہ سکے۔
انچارج ہائیڈرنٹس سیل ریسکیو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے، جبکہ فوکل پرسن سی ای او نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔ واٹر کارپوریشن نے فائر بریگیڈ کو پانی کی مسلسل سپلائی فراہم کی تاکہ آتشزدگی پر قابو پایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے اور مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنایا گیا۔