کمشنر کراچی کا پٹیل پاڑہ اور بزنس ریکارڈر روڈ پر بڑا آپریشن، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور تجاوزات ختم

Karachi میں کمشنر کراچی کی ہدایات پر پٹیل پاڑہ اور بزنس ریکارڈر روڈ پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر ہاشم مسعود کی زیرِ نگرانی انجام دی گئی۔

کراچی: سائٹ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتشزدگی، واٹر کارپوریشن کی فوری امدادی کارروائی.

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق آپریشن کے دوران 15 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 5 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ہاشم مسعود نے بتایا کہ مذکورہ مارکیٹ کو اس سے قبل بھی سیل کیا جا چکا ہے، تاہم ملوث عناصر باز نہ آئے، جس کے باعث دوبارہ کارروائی ناگزیر تھی۔

انہوں نے کہا کہ پٹیل پاڑہ پر رکشوں کا جمِ غفیر رہتا تھا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور ٹریفک جام کا سامنا تھا۔ علاوہ ازیں میکینکس کی جانب سے سڑک اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو متعلقہ دکانوں اور مارکیٹ کو مستقل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ موقع پر موجود افراد کے پاس کاروبار یا مارکیٹ سے متعلق کوئی قانونی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔

حکام کے مطابق پٹیل پاڑہ شہر کی اہم شاہراہ ہے، جو تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام کا شکار رہتی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کی مرکزی سڑکوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.09.05 PM WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.09.05 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 26 at 7.09.05 PM 2

60 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی کا پٹیل پاڑہ اور بزنس ریکارڈر روڈ پر بڑا آپریشن، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور تجاوزات ختم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!